Thursday, 10 October 2013

تخلیقِ جبرائیل :

جب جبرائیل علیہ سلام کی تخلیق ہوئی تو اُنہوں نے اپنے جسم و جسد کو دیکھا اور اللہ تعالی کی نعمتوں کا اپنے وجود میں مشاہدہ کیا اور اِس سلسلہ میں ادائے شکر میں دو رکعت نمازِ شکرانہ ادا کی۔ اور ان دو رکعات میں تیس ہزار سال کی مدت صرف کی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو بارگاہِ الہٰی میں عرض کی۔
یا رب العالمین کیا کسی بندے کو ایسی عبادت میسر ہوگی جیسے کہ میں نے کی ہے ؟
خطابِ باری تعالی ہوا ''اے جبرائیل نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ، میں اپنی خالقیت سے ایسے گروہ کی تخلیق کروں گا جو دو رکعت نماز بہت ہی کم وقت میں بہت سی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے ساتھ ادا کریں گے۔ اور اُن دو رکعت کا ثواب تمہاری دو رکعت پر فوقیت حاصل کرے گا ''
بہرکیف انسانوں کی کیفیت تمہارے جیسی نہیں ہے۔ '' اُن کی حالت یہ ہے کہ وہ میری عبادت اپنی بے پناہ مصروفیتوں کے باوجود کرتے ہیں اور شیطان سے سخت جنگ کر کے مجھے سجدہ کرتے ہیں''

تخلیقِ کائینات از محمد اسلم لودھی

المطرہ شاہ

 

 


No comments:

Post a Comment